آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے مذاکرات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے مذاکرات کے پہلے دن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات میں وزارت خزانہ، توانائی اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔آئی ایم ایف حکام کو وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے حکومتی ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبےکو دینےکا ٹائم فریم مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف نے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آؤٹ سورس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کیپٹوپاورپلانٹس کو مقامی گیس فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

7 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

17 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

23 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

30 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

39 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

49 mins ago