ڈیوڈ ملر نےبنگلہ دیش پریمئر لیگ کی وجہ سے اپنی شادی کی تاریخ آگے کیوں کی ؟ وسیم اکرم نے تفصیل بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)وسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نےبنگلہ دیش پریمئر لیگ کی وجہ سے اپنی شادی کی تاریخ آگے بڑھادی۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی، انہوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی۔بیٹر کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ان کی ٹیم فارچیون باریشال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں ایک ستاروں سے سجی تقریب میں اپنی برسوں پرانی گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی ہے۔وسیم اکرم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کیونکہ ہم اس بات پر گفتگو کر رہے تھے کہ بی پی ایل کس نے جیتا کیوں کہ ہم پی ایس ایل کی وجہ سے اسے فالو نہیں کر رہے تھے۔واضح رہے کہ فرنچائز فارچیون باریشال نے تمیم اقبال کی کپتانی میں پہلی بار بی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Recent Posts

بولان، غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…

7 mins ago

بیلہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…

14 mins ago

کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری

کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…

19 mins ago

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے خلاف ایک اورکیس بننے کو تیار

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…

45 mins ago

فیصل آباد میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات…

1 hour ago

موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر یعنی تقریبا 56 ہزار…

7 hours ago