لاہور(قدرت روزنامہ)سابق پاکستانی کرکٹر عبد الرزاق کے ساتھ مدینہ منورہ کے مقدس پہاڑ جبل احد پر حیران کن واقعہ پیش آیا جس کو سالوں بعد انہوں نے لوگوں سے شیئر کیا۔ایک نجی پوڈ کاسٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے اپنے سعودی عرب کے سفر کے روح پرور واقعات بتائے اور اسی دوران جبل احد پر پیش آنے والا حیران کن واقعہ بھی سنایا جس کو قدرت کا کرشمہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ وہ آج سے 15، 16 سال قبل سعودی عرب گئے تو انہیں جبل احد کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہوا۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے احد پہاڑ کا وہ حصہ بند کر دیا تھا جہاں غزہ احد کے وقت نبی کریم ﷺ نے بیٹھ کر آرام فرمایا تھا اور اسی مقام پر آپ ﷺ کے دندان مبارک بھی شہید ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی کہ ایک پاکستانی پٹھان ڈرائیور مجھے اپنی ٹیکسی میں خفیہ راستے سے وہاں لے گیا جہاں میں نے پہاڑ پر چڑھ کر اس مقام کی زیارت کی۔
عبدالرزاق اس زیارت کی روح پرور کیفیت بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس وقت انہیں دل کو ایسا سکون محسوس ہوا جو آج تک پھر کبھی محسوس نہیں ہوا اور اس مقام سے ایسی خوشبو آ رہی تھی کہ میرا آنے کا دل ہی نہیں کر رہا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ خوشبو ہر لمحے تبدیل ہوتی اور پہلے سے زیادہ معطر ہو جاتی تھی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ جبل احد پر اس مقام پر پہاڑ میں ایک شگاف ہے لیکن شگاف ہونے کے باوجود بھی پہاڑ اللہ پاک کی قدر ت سے اپنی جگہ ویسا کا ویسا ہی کھڑا ہے۔
بولان(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بولان میںباپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ…
بیلہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق بلوچستان کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)شریف پورہ میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 200 ڈالر یعنی تقریبا 56 ہزار…