پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ریزروو سیٹس کے بارے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے لارجر بینچ بنا کر اسکو جلد سنا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن کے بارے میں مشاورت ہوئی، آج یا کل میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیں گے، سازش کے تحت ہمارے امیدواروں کو ری کاونٹنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے استدعا ہے اس عمل کو روکیں اس سے بدامنی پھیلے گی، خیبرپختونخوا حکومت میں کمیٹی بنائیں گے جس میں شیر افضل مروت بھی شامل ہوں گے اور جن لوگوں سے زیادتی ہوئی ہے ان کا کیسے مداوا کریں گے یہ سب کمیٹی بتائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور ہم ایک بار پھر بتا دیں گے کہ اس جیت کو نہیں مانتے جو فارم 47 کی بنیاد پر دی گئی اور حکومت بنائی گئی۔

Recent Posts

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

4 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

24 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

32 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

42 mins ago

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

47 mins ago