شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شیرانی گروپ سے اتحاد کے بعد بلے باز کیسے آیا، غلط فیصلوں کے باعث پی ٹی آئی 80 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے آج یہ نقصان ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کی جے یو آئی شیرانی کے ساتھ اتحاد کی منظوری کے بعد، بلے باز کیسے منظر عام پر آیا؟ پی ٹی آئی قیادت سُنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ایشوز کا ادراک ہونے کے باوجود اُس میں کیوں شامل ہوئی؟ شیر افضل مروت نے سوالات اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے جس نے بھی کیے، اس سے پارٹی کو نقصان ہوا، اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس اور ناخوش ہوئے، انہوں نے کہا ہے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب بانی نے شیرانی صاحب کی پارٹی سے الائنس کا کہا اور کسی صورت میں بلا جاتا ہے تو بطور متبادل شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں رہے۔

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

1 min ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

6 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

25 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

34 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

44 mins ago