اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
دوران سماعت حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ اور حسن و حسین نواز کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ علاوہ ازیں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ریکارڈ جمع کروانے کے لیے وقت طلب کرلیا گیا، جس پر عدالت نے 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…