پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر انکوائری شروع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں 18 مارچ کو طلب کرلیا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد کی جانب سے شیر افضل مروت کو 18 مارچ کی صبح 10 بجے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر جی 13 اسلام آباد میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
طلبی نوٹس 160 سی آر پی سی کے تحت شیر افضل مروت کی اسلام آباد میں G9/1 کے پتے پر ارسال کیاگیاجس میں تحریر کیاگیا ہے کہ انکوائری بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شروع کی گئی ہے، جس کے مطابق آپ نے 9 مارچ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے ٹوئٹ کیا۔ لہٰذا متعلقہ شواہد کے ساتھ انکوائری کے لیے پیش ہوں۔
نوٹس میں واضح کیاگیا ہے کہ اگر انکوائری میں پیش نہیں ہوتے تو سمجھا جائے گا آپ کے پاس صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ۔نوٹس میں شیر افضل مروت کو اپنا موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسزبھی ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ عدم پیروی 174 پی پی سی کے تحت قابل سزا بھی ہے ۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا کلپ، جس میں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر اپنے خلاف مبینہ سازش کا الزام عائد کررہے ہیں، کا ٹویٹ کیا تھا اور خود بھی کہا تھا کہ وہ ایف آئی اے کو تمام ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایف آئی اے ان ثبوتوں کی انکوائری کرے۔ ذرائع کا کہنا تھا بظاہر اسی ٹویٹ پر ہی شکایت کنندہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے، جس پر انکوائری نمبر 385/2024 شروع کی گئی ہے ۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago