تفصیلا ت کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں . 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے . ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں . ساڑھے سترہ ہزار ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں . فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں . بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی . شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی . ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیئے . حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے .
متعلقہ خبریں