حمزہ شہباز کا عثمان بزدار پر الزام لگانا چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(قدرت روزنامہ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیئے۔حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔ 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں۔ ساڑھے سترہ ہزار ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں۔ بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی۔ شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

22 mins ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

25 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

43 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

44 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

58 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

59 mins ago