بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پی ایس ایل میچ میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 9) میں اپنا پوسٹر دیکھ کر حیران ہوگئیں۔
بھارت سمیت پاکستان میں مقبولیت میں رکھنے والی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا مداح پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اداکارہ کی تصاویر والا پوسٹر لے آیا۔
مذکورہ پوسٹر پر سونم باجوہ کی تین تصاویر شائع تھیں اور ساتھ ہی پنجابی میں ایک جملہ بھی تحریر تھا کہ ‘میں لاہوریا تیرے تے اڑیا اوئے’۔
مداح کی اپنے پوسٹر کے ساتھ یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر بھارتی اداکارہ سونم باجوہ تک بھی پہنچ گئی۔
سونم باجوہ نے مذکورہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ری پوسٹ کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے؟


واضح رہے کہ حال ہی میں سونم باجوہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہیں۔
بھارتی پنجابی فلموں کی سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بے شمار دوست ہیں اور وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

54 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago