پنجاب حکومت نے فری ٹریڈ کیلئے امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ اور یورپی سفارتکاروں سے لابنگ شروع کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے بعد پنجاب حکومت نے فری ٹریڈ کے لئے امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ اور یورپی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں میں لابنگ شروع کر دی ہے .

معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ صوبائی وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل ظاہر سندھو نے اس حوالے سے حال ہی میں پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلان، ہالینڈ کی سفیر ہینری فوکل ڈیریز سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ کل وہ برطانوی ہائی کمیشن کی پنجاب کی سربراہ کلارا سٹریند ہوئے سے ملاقات کریں گے .

جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لئے پاکستان نے 27کنونشنز پر دستخط کئے ہیں جن میں سے 7انسانی حقوق سے متعلقہ ہیں . صوبائی وزیر پارلیمانی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے’جنگ ‘ کو بتایا کہ امریکہ ، کینیڈا اور یورپی سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ پنجاب ایڈ کی بجائے ٹریڈ کا خواہاں ہے .

. .

متعلقہ خبریں