پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ’’بلین ٹری پلس‘‘ منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات اور ماحولیات کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو محکمے کے انتظامی معاملات، کارکردگی، اہداف اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں اضافے کے لیے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مجوزہ بلین ٹری پلس منصوبے کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے اور محکمے کا ریونیو بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات، ماہی پروری کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز اور ایکشن پلان تیار کرے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے جرمانوں کی موجودہ شرح بڑھائی جائے۔ جرمانوں کو اتنا بڑھایا جائے کہ یہ رقم کاٹی گئی لکڑی کی قیمت سے زیادہ ہو۔ ٹمبر کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے لیے چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
اجلاس میں جنگلات کی سائنٹیفک مینجمنٹ پر عملدرآمد سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ جنگلات صوبے کا اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔ جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک کے لیے صوبے میں جنگلات کے رقبے میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…