وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،وزیر اعظم آ فس کے جوائنٹ سیکرٹر ی کو بھی تبدیل کر دیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفیکشن جار ی کر دیئے گئے ۔وزیر اعظم آ فس کےجوائنٹ سیکرٹری محمد شہزاد کو بھی تبدیل کر دیاگیا ہے،انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر محمد شہزاد کی خدمات وزارتِ اطلاعات ونشریات کو واپس کردی گئیں، ان کی تقرری نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کی تھی ،اب ان کی جگہ محمد نبیل افضال کوجوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ۔محمد نبیل افضال بطور ڈائریکٹر ایچ آر نیب اسلام آباد تعینات تھے۔وہ ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ19 کے افسر ہیں ، در یں اثنا ء سی ڈی اے کے تین اعلیٰ افسر تبدیل کئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایچ آر سیدصفدر علی شاہ کو ڈی جی ویجی لینس یونٹ تعینات کیا گیا ان کے پاس سیکر ٹری سی ڈی اے بورڈ اور ڈائریکٹر سیکورٹی کا چارج بھی رہے گا۔ ڈی جی انوائر منٹ قیصر خان خٹک کو ڈی جی ایچ آر تعینات کیا گیا ۔ڈی جی ویجی لینس یونٹ محمد شہباز حسین کو تبدیل کرکے ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

2 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

8 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

15 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

17 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

31 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

37 mins ago