زرعی انقلاب کیلیے اہم قدم ، کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ ، سولر ٹیوب ویلز سمیت کیا کچھ دیا جائیگا ؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے کھاد کی رقم براہ راست کسانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم مصدق ملک نے وفاقی حکومت کے معاشی و سماجی اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے ‘ زرعی انقلاب کیلئے کسانوں کو کم قیمت پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، زیادہ پیداوار والے معیاری بیج کسانوں کی پہنچ میں لائیں گے، پانی کی فراہمی کیلئے کسانوں کو سولر ٹیوب ویل ملیں گے، پھلوں کو محفوظ بنانے کیلئے گاؤں گاؤں زرعی انڈسٹریل فارمز بنائے جائیں گے، شہری علاقوں کیلئے چھوٹے کاروباری یونٹس کو فروغ دیا جائے گا، بینکوں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ چھوٹے یونٹس کو قرضے دیں، 5 لاکھ طلباء و طالبات کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کاآغازکیا جائے گا، غریب بچوں کیلئے دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بنائیں گے، گردشی قرضے کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا، بجلی کی پیداواری لاگت ،لائن لاسز میں کمی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی .

.

.

متعلقہ خبریں