1 لاکھ 59 ہزار ڈالر فی لفظ کمانے والا اداکار، فلاپ فلم نےبھی 150 ملین ڈالر کما لیے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ہندی سنیما ہو یا ہالی وڈ، لیڈ اسٹار کی مکالمہ بازی ہی فلموں میں خاص بات ہوتی ہے۔ ہیرو کس طرح ایک لائن فراہم کرتا ہے اور یہ آخر کار پاپ کلچر کا حصہ کیسے بنتا ہے، یہ ایک دلچسپ معاملہ ہے۔ لیکن کیا ہوگا اگر آپ کے ہیرو کے پاس کہنے کے لیے شاید ہی کوئی لائن ہو۔ یہی حال اس ایک اسٹار کا ہے، جو خاموش کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کے بدلے کروڑوں کی فیس لیتا ہے اور بڑی ہٹ فلمیں دیتا ہے۔

دی میٹرکس(The Matrix) فلم کی کامیابی کے بعد لبنانی نژاد کینیڈین اداکار کیانو ریوز ایک بہت بڑے اسٹار بن گئے، اس فلم کے بعد میں 2 سیکوئل آئے، جن میں کیانو ریوزنے سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس اداکار نے دونوں فلموں کی مشترکہ پروڈکشن کے لیے تقریباً 100 ملین ڈالر کمائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیانو ریوز کے کردار نیو (Neo) کے دونوں فلموں میں مکالمے کے صرف 638 الفاظ تھے، جس کا مطلب ہے کہ اداکار نے فلم پر بولے گئے فی لفظ کے عوض 1لاکھ 59 ہزار ڈالر کمائے۔

آج بھی فلموں میں کیانو ریوز کو بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے، اداکار نے جان وِک 4 کے لیے 25 ملین ڈالر چارج کیے جو تقریباً 200 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں، یہ معاوضہ ہندوستان کے سب سے بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے فی فلم معاوضے سے زیادہ ہے۔

کیانو ریوز کو باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ ناکامی بھی دیکھنا پڑی۔ ان کے کیریئر میں 2021 میں ان کی فلم ‘The Matrix Resurrections’ کی ریلیز ہوئی لیکن یہ کووڈ- 19 وبا کے باعث باکس آفس پر فلاپ رہی، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلاپ ہونے کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اب تک 150 ملین ڈالر (تقریباً 1200 کروڑ بھارتی روپے) کمانے میں کامیاب رہی ہے۔

Recent Posts

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

2 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

10 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

17 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

24 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

26 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

40 mins ago