امریکا نے ایک مرتبہ پھر سیکرٹری ڈونلڈ لو پر عمران خان کے لگائے الزامات کی تردید کردی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کیخلاف عمران خان کے لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کیخلاف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں، تاہم کانگریس نے محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو اس حوالے سے طلب کیا ہے۔

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، محکمے کے افسران گواہی دیتے رہتے ہیں، بلاشبہ ہم امریکی حکام کیخلاف کسی بھی الزام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ ہماری گواہی سے کانگریس کو پالیسی سازی میں مدد ملتی ہے، ڈونلڈ لو پر ماضی میں بھی الزامات لگائے گئے جس کی بار بار تردید کی گئی۔ سائفر معاملے کی وجہ سے کانگریس کے سامنے ڈونلڈ لو کی اس گواہی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سائفر معاملے اور اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس پر امریکی حکام نے ڈونلڈ لو کو کانگرس کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کیخلاف شہری سڑکوں پر نکلے ہیں، حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی، جس پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا۔

واضح رہے بھارت میں 2019 میں ایک متنازع قانون پاس کیا گیا تھا جو کچھ دن پہلے ملک بھر میں نافذ کردیا گیا ہے جس کے مطابق غیر مسلم افراد کو فوری شہریت جبکہ مسلمانوں کو شہریت کے لیے 11 سال کا انتظار کرنا پڑے گا اور اپنے پردادا کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین اسرائیلی آباد کاروں اور دو اسرائیلی آباد کاروں کی املاک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کا مقصد انتہا پسند تشدد کو روکنا ہے۔

ایکس پر محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے لکھا کہ یہ اقدام فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے یکساں طور پر امن اور سلامتی کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیوں کا صرف تازہ ترین دور ہے جس کا پچھلا مرحلہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں آیا تھا۔

Recent Posts

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

6 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

14 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

21 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

28 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

30 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

43 mins ago