بلوچستان سینیٹ انتخابات، 11خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے سینیٹ کی 11خالی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے . صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات 4جنرل اور خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2,2نشستوں پر ہوں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17نارچ کو ہو گی .

فرید آفریدی نے مزید کہا کہ 21مارچ تک کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26مارچ کو ہو گی . علاوہ ازیں الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پولنگ 2اپریل کو صبح 9سے شام 4بجے تک بلوچستان اسمبلی میں ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں