کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 4افراد جھلس کر جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ) حب کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گڈانی موڑ کے مقام پر ایرانی تیل بردار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں کار اور موٹر سائیکل سوارسمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے واقعہ سحری کے وقت سے چند لمحات قبل ہوا ہے واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیلہ جو ایرانی تیل کی اسوقت ایک بڑی منڈی سے اوتھل بعد ازاں وندر جو دوسری بڑی منڈی کہلاتی ہے، ایرانی تیل غیر محفوظ طریقوں سے موٹر سائیکلوں اور کار گاڑیوں ہائی روف وینوں اور پک اپز کے ذریعے حب اور کراچی تک فروخت کےلئے پہنچایا جاتا رہا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر قائم کوسٹ گارڈز و پولیس سمیت دیگر اداروں کی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار بھتہ وصول کرکے ایرانی تیل کی غیر محفوظ طریقوں سے غیر قانونی نقل و حمل کی کھلے عام اجازت دے رکھی ہے مزید برآں حالیہ دنوں بیلہ سے حب تک مسافر بردار بسوں کوچز اور ہائی ایکس گاڑیوں میں بھی ایرانی تیل کی غیر محفوظ طریقے سے اسمگلنگ جاری ہے .

.

.

متعلقہ خبریں