آئی ایم ایف نے چینی، گھی، دالوں سمیت پانچ اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے حکومت سے آٹے ، چینی، گھی، دالوں اور چاول سمیت گیس اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا . پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہو گا جبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کر کے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹٓارگٹڈ سبسڈی دی جائے . مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا . ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی جبکہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاری بھی کر لی ہے . . .

متعلقہ خبریں