مقاصد پورے کروانے کیلیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ہے، عمر ایوب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مقاصد پورے کروانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو پتا نہیں۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آیا ہوا ہے یہ اس لیے ہے۔ کرمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق۔
پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔ وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے۔ یہ منتخب ہاؤس نہیں ہے۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

4 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

24 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

29 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

42 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

60 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago