بھارتی اداکارہ ریم شیخ کو وہاج علی سے محبت کب ہوئی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے مداحوں کو بتا دیا کہ اُنہیں معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سے محبت کب ہوئی۔
سال 2023 میں نجی ٹی وی چینل پر وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ نشر ہوا تھا جوکہ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔
ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ میں وہاج علی نے مرتسم کا کردار ادا کیا تھا، اُن کے اس کردار کی وجہ سے ناصرف پاکستانی اور بھارتی لڑکیاں اُن پر فِدا ہوئیں بلکہ بھارتی اداکارہ ریم شیخ بھی وہاج علی کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا انکشاف
حال ہی میں ریم شیخ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ پر وہاج علی کا پہلا تاثر کیا تھا اور آپ نے پہلی بار اُن کا کونسا ڈرامہ دیکھا تھا؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ میں مذاق نہیں کررہی لیکن مجھے وہاج علی سے پہلی نظر میں محبت ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریم شیخ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ وہاج علی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُن کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وہاج علی سے ملاقات کریں۔

Recent Posts

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

5 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

15 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

22 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

1 hour ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago