جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے سٹیٹ بینک کا پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک کی جانب سے جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے سٹیٹ بینک کا پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ پیش کیا جائے گا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے حکام پلاسٹک کے کرنسی نوٹ لانے سے متعلق آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ دیں گے جس کے ذریعے جعلی کرنسی کی روک تھام پر عمل درآمد کروایا جا سکے گا .

بتایا گیا ہےکہ پلاسٹک کی کرنسی سوئٹزرلینڈ اور مشرق بعید کے ممالک میں پہلے ہی استعمال میں لائے جا چکے ہیں .

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستانی حکام سے ملاقات کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد آیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں