اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 50 سے کامیاب امیدوار زمرک خان کا نوٹی فکیشن روک دیا . الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی50 کے 6 پولنگ اسٹیشنزپر دوبارہ پولنگ کرانےکاحکم دیا ہے .
حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19 مارچ کو ہوگی . الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ پولنگ تک اے این پی کے امیدوار زمرک خان کی جیت کا نوٹی فکیشن معطل رہے گا .
. .