حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی .

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے .

درخواستگزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے .

یادرہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی تھی جبکہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی تھی .

. .

متعلقہ خبریں