حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے118 لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی امیدوار عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف عالیہ حمزہ کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے۔درخواستگزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتی ہیں، الزامات پر باقاعدہ تحقیقات اور شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

یادرہے کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دی تھی جبکہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کو جتوانے کے لیے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی تھی۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

7 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

17 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

26 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago