مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کے معاملات سے متعلق بڑی سہولت دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کے معاملات سے متعلق بڑی سہولت جلد دینے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر سروس سے متعلق مریم نواز نے اہم اعلان کر دیا جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی رجسٹریشن اور میوٹیشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی .

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دی گئی . اس موقع پر مریم نواز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی اقدامات سے متعلق ہدایات دیں .

. .

متعلقہ خبریں