کراچی (قدرت روزنامہ)کب آتے تھے ، کب جاتے تھے ، ساتھ کون ہوتا تھا ؟ سابق گورنر زبیر عمر کی ویڈیو در اصل کس جگہ ریکارڈ کی گئی ؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر سے منسوب وائرل نازیبا ویڈیو کے معاملے پر اواری ہوٹل انتظامیہ نے بھی موقف دے دیا۔ اواری ٹاورز ہوٹل کراچی کی جانب سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ اواری فیملی، اواری ہوٹلز، اس کے ایگزیکٹوز اور ٹیم ممبرز اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ ان کے براہ راست یا
بالواسطہ علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ کمروں میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمرے کے اندر رکھے ہوئے کیمرے سے کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو یہ غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے، نہ تو ہمیں اس کا علم ہے اور نہ ہی یہ ہماری مرضی سے ہوا۔ اواری گروپ کبھی بھی جاسوسی کرنے یا اپنے مہمانوں اور گاہکوں کی پرائیویسی میں خلل کی اجازت نہیں دیتا۔ خیال رہے کہ زبیر عمر سے منسوب نازیبا ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کراچی کے اواری ہوٹل میں رنگ رلیاں منایا کرتے تھے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لیگی رہنما نے خود سے منسوب وائرل ویڈیو کو جھوٹا اور انہیں بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…