آئی ایم ایف نے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی,پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی جس میں سر فہرست جنوبی سوڈان ہے جب کہ فہرست میں پاکستان 52 نمبر پر موجود ہے . فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو موجود ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جبکہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے .

غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے . یادرہے کہ آئی ایم ایف نے فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے . . .

متعلقہ خبریں