اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں۔
پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پر کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجر اور دوست علی جاسیر شامل ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار ہوں گی۔
اقلیتی نشست پر سندھ سے پونجو بھیل امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے پی پی کے امیدواروں میں ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، دیگر دو امیدواروں میں میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج شامل ہوں گے۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل امیدوار ہوں گے، صوبے سے خواتین امیدواروں میں عشرت بروہی اور کرن بلوچ کے نام شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا سے روبینہ خالد پی پی کی امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سے فائزہ احمد ملک سینیٹ کی امیدوار ہوں گی، اسلام آباد سے رانا محمود الحسن پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…