ہونڈا سٹی کی قیمتوں میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دیں۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.2 ایل ماڈلز بالترتیب 46 لاکھ 49 ہزار روپے اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔
کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں قیمتوں میں کمی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کیں، حالانکہ حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل شدہ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی تھی، اگر ان گاڑیوں کی قیمت (سیلز ٹیکس کے علاوہ) 40 لاکھ روپے سے زائد ہو۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی اور یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3 سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار ، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دی تھیں۔
یارس کے یہ ویرینٹ بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کی گئی۔
اس سے قبل 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی تھی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

4 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

19 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

27 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

35 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

42 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

51 mins ago