اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی طور پر مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے۔
آرمی چیف نے مشترکا سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…