وی لاگر اسد طور کو جاری ایف آئی اے نوٹسز خلافِ قانون قرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے وی لاگر اسد طور کو جاری ایف آئی اے نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں عدالت عالیہ نے وی لاگر اسد طور کو جاری نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ نوٹسز خلافِ قانون جاری ہوئے پھر ایف آئی آر درج ہو گی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ از خود نوٹس کا اختیار نہیں اس لیے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں مزید کہا گیا کہ صرف نوٹسز کو چیلنج کیا گیا تھا اس لیے درخواست آبزرویشنز کے ساتھ نمٹا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وی لاگر اسد طور نے 23 اور 26 فروری کے نوٹسز گرفتاری سے پہلے چیلنج کیے تھے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 7 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمے دار ہیں، امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ…

1 min ago

کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنا ہوگا، وزیر آبپاشی بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن…

3 mins ago

بجٹ میں اضافہ نہ ہوا تو سرکاری جامعات مشکلات سے دوچار ہوسکتی ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں موجود تمام اعلیٰ…

8 mins ago

گرمی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی شروع ہوتے ہی کیسکو نے کئی…

16 mins ago

پاک امریکا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ، دونوں ممالک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ میں عالمی، علاقائی سکیورٹی…

32 mins ago

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

7 hours ago