کیا رمضان میں اذانِ فجر کے ختم ہونے تک کھاتے پیتے رہنا چاہیے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوال :۔کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : جس میں پاکستانی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد لاعلمی کی وجہ سے مبتلا ہے کہ عوام الناس میں یہ بات مشہور ہے کہ اذان فجر شروع یا ختم ہونے تک سحری کھاتے رہنے کی گنجائش ہے اور مزید یہ کہ جب انہیں اس طرف توجہ دلائی جائے تو وہ اپنی بات پر مصر رہتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ مسئلہ علم میں آنے کے باوجود بھی وہ ایسا کرتے ہیں، جب کہ ہر عاقل آدمی کے ذہن میں یہ بات بآسانی آسکتی ہے کہ اذان فجر صرف اسی صورت میں دی جاتی ہے جب کہ فجر کا وقت داخل ہوجائے یعنی صبح صادق ہوچکی ہوتی ہے ،جب ہی اذان فجر دی جاتی ہے، ورنہ وہ اذان اذان فجر کیسے ہوئی۔اب سوال یہ ہے کہ ان لوگوں کا وہ روزہ جو انہوں نے صبح صادق کا وقت ہوجانے کے بعد سحری کھاتے رہنے سے رکھا، چاہے انہیں اس مسئلے کا علم کسی کے ذریعے ہوچکا تھا یا نہیں ہوا تھا ،دونوں صورتوں میں کیا ایسے روزے کی قضا لازم ہوئی اور کیا اس پر روزہ توڑنا صادق آتا ہے جس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آتا ہو؟
جواب:صبح صادق ہوتے ہی روزے دار کوکھاناپینابند کردیناواجب ہے ،کیونکہ اصل مدار وقت پر ہے ،اذان تو اختتام وقت کی علامت ہے ۔ جوشخص سحری کا وقت ختم ہونے کے باوجود کھائے پیے ،خواہ جان بوجھ کر یالاعلمی میں ایسا کرے ،دونوں صورتوں میں اس پرصرف قضا لازم ہے۔کفارہ اس وقت واجب ہوتا ہے ،جب روزہ رکھ کربلاعذرشرعی توڑدیا جائے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

15 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

16 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

23 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

27 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

38 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

46 mins ago