برطانوی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئیں، مریم نواز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا ہے، اس میں پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا  تھا کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں، الحمد اللہ ایک بارپھرمیاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں، حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب کیا کریں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتا چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے، ہم نےچند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جہاں جہاں اختلافات ہوں گے، دشمن کا وار کامیاب ہوگا، پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے، اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو فتح ملی،  اگرپوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو جائے توپھر فری اینڈ فیئر الیکشن ملےگا، ظالم پلیٹ میں رکھ کرحق نہیں دےگا، حق لینا پڑتا ہے،  ہرباردھاندلی نہیں ہوتی، ہر ظلم کاحساب دیناپڑےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتقام پریقین نہیں رکھتے، مکافات عمل زندگی کاسب سے بڑا اصول ہے، اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پہ چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا، میری زندگی کے دو سبق  ہیں، پہلا ، وقت ایک جیسا نہیں رہتا،دوسرا، جو کرو گے وہ بھرو گے، سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی، زندگی خودبھی سزادیتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  الیکشن جیتنےکے لیے ان کو بدنام ہوکر الیکشن جیتنا پڑتا ہے، پی ٹی آئی کے ایم این ایز سے بزور طاقت ووٹ لینا پڑتا ہے، اس سے بڑی سزا اور کیا ہے، ہروقت بیانیےکی بات اس لیےہوتی ہےکہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے، کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں ،نوازشریف کا ایک ہی بیانیہ ہے،  اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے، اس میں پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے،  ہم سب اپنی رائے دیتےہیں لیکن جب میاں صاحب فیصلہ کردیتے ہیں تو شہباز شریف، مریم نواز  اور حمزہ شہباز سمیت سب سپاہی بن کرکھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ان کواپنےگڑھ میں مسلم لیگ(ن) کو ہرانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی، ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پی ٹی آئی کےگڑھ نوشہرہ میں جیت گئے، نواز شریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس  سے ڈرتے ہیں، کوئی ایسا پوائنٹ بتائیں جو آئین اور قانون کے متصادم ہو جو ہمارے بیانیے میں ہے، اگر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

برطانوی عدالت سے بھی ہماری بےگناہی کے فیصلے آگئے، رانا ثنااللہ

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  آج ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں، پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بے گناہی کی گواہی مل رہی تھی، برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بےگناہی کےفیصلے آگئے ہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ این سی اے ایک انٹرنیشنل ایجنسی ہے جس کا پوری دنیا میں ایک معیار ہے،  پاکستان میں موجود ٹھگوں کا ٹولہ ہمیں اس ایجنسی کے کارنامے بتاتا تھا، برطانیہ کی عدالت سے ہماری بےگناہی کا ثبوت ملنا ہمارے لیے بڑا دن ہے، ہمیں فخر ہےکہ ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پرکھڑے ہوتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

30 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

43 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

56 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago