منی لانڈرنگ: شہباز اور سلیمان کو برطانوی ایجنسی نے جامع تحقیقات کے بعد کلین چٹ دیدی انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن میں بہت سارے مسائل کا حل ہے، ہم نے 20 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں منگوائی ہیں اور وزیراعظم نے ای وی ایم کا معاملہ بھی اپوزیشن کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت کی ہے . انہوں نے کہا کہ کوششوں کے باوجود ملک میں بلند عمارتیں اتنی نہیں بن رہیں جتنی بننی چاہیے تھیں جب کہ اب سڑکیں ماضی سے دس دس کروڑ روپے سستی بن رہی ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں سڑکوں کی تعمیر میں پیسے کی بہت بچت ہوئی ہے . شریف فیملی کے کیسز سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام شریف فیملی سے پاکستان کے پیسوں کی وصولی چاہتے ہیں، اگر میرٹ پر روزانہ کیس چلا تو شہبازشریف 6 ماہ میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ اگر میرٹ پر روزانہ کیس چلا تو شہبازشریف 6 ماہ میں 25 سال کے لیے جیل جاسکتے ہیں .
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابی اصلاحات کا لازمی حصہ ہوگا جب کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، الیکشن سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر یہ بات چیت بے مقصد نہیں مسائل کے حل پر ہونی چاہیے .
متعلقہ خبریں