بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان خود پر فخر کیوں محسوس کر رہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)انڈیا ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جب اداکارہ سارہ علی خان سے ان کے متنوع کرداروں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے تمام کرداروں میں مختلف نوعیت کے فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس کو دکھانے کا موقعہ مجھے اب مل رہا ہے۔‘
مزید پڑھیں

سارہ علی خان کہتی ہیں کہ ’یہ مجھے واپس اس وقت میں لے گیا جب 2018 میں ’سمبا‘ اور ’کیدارناتھـ‘ ایک ہی ماہ کے دوران ریلیز ہوئی تھیں۔‘
’مجھے ان فلموں کے ذریعے وہ فن دکھانے کا موقعہ ملا جس پر مجھے فخر ہے۔ اور میں اب بھی ایسا کر رہی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ لوگ ایسا کہیں کہ یہ تو سب کچھ کر سکتی ہے، اس کو دیکھو کتنی حسین لگ رہی ہے جیسا کہ سمبا فلم کے’ آنکھ مارے‘ گانے میں ہوا تھا۔‘
انہوں نے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بطور اداکارہ اس فلم میں کام کر کے وہ بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’یہ ایک پراطمینان تجربہ ہے کہ میں ایسی فلموں کی ہیڈلائنز میں ہوں جس کے ذریعے آپ میرا ایسا روپ دیکھیں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا۔‘
’یہی وہ وجہ ہے کہ مجھے خود پر فخرمحسوس ہو رہا ہے۔ اگر میں سچ کہوں تو آخری بار مھجے ایسا ’ کیدارناتھـ ’ فلم کی ریلیز پر محسوس ہوا تھا۔‘
سارہ علی خان نے مزید یہ کہا کہ ’یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں زیادہ گلیمر نہیں تھا مگر اس کے کردار میں بہادری، طاقت اور پراعتمادی ہے جو اوشا مہتا (جو آزادی کے لیے لڑتی ہیں) کے روپ میں ادا کرنا تھا اور میں نے یہ بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے۔‘

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

24 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

36 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

59 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago