موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور عیان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا، موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے سعودی عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، اور یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائے گا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائے گی، حکومت کا رہنا مولانا فضل الرحمان کے فیصلے پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، خیبرپختونخوا نے پاکستان بنانے میں بھی اہم کردارادا کیا تھا۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا معلوم ہی نہیں ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

5 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

8 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

22 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

32 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

34 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago