تحریک انصاف سیاسی اختلافات اور انتخابی اعتراضات پر آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماءورکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ سیاست میں مفاہمت رواداری اور برداشت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔مزاحمتی رویہ و سیاسی شورش ریاست اور جمہوری تسلسل دونوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگی یہ بات انہوں نے اسدقیصر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آٹی قیادت کی مزاحمتی اورانتقامی سیاست نے ریاست کی سلامتی اور قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ جس کے منفی اثرات آج تک ملک وقوم بھگت رہی ہے ۔عوام نے سیاسی قیادت کو ووٹ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ملک و قوم کو درپیش سلگتے مسائل سے نجات اور معیشت کی ڈوبتی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کے لیے سیاسی کردار ادا کرنے کے لیے دیاہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو اپنے حقیقی فرض کی پہچان اور اسکی مخلصانہ ادائیگی کے لیے کردار ادا کرناہوگا۔سیاسی اختلافات اور انتخابی اعتراضات پر متعلقہ فورم پرآئینی وقانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔بلا جواز ریاست و عوام کو انارکی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کرنا نہ صرف اپنے حلف کی خلاف ورزی بلکہ ملک وقوم کے ساتھ بے وفائی اور سنگین سیاسی دشمنی ہے۔ریاست کو درپیش سنگین مسائل کا تقاضا ہے کہ تمام تر قومی سیاسی قیادت باہمی اتفاق و اتحاد سے متفقہ میثاق بقاءریاست و قومی سلامتی ترتیب دیں تاکہ قوم کو سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے نجات دلانے کے لیے دائمی قابل عمل روڈ میپ مہیا کیا جاسکے۔کیونکہ ریاست کی بقا اور قومی سلامتی میں ہی ہم سب کی سلامتی اور سیاسی بقا ہے۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

3 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

12 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

24 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

31 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

52 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

55 mins ago