بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کی مین گیٹ سے سریاب روڈ اڈہ چو ک تک احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کے مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر روزہ مبارک کے چوتھے اور جمعہ کے روز بھی احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام ،آفیسران اور ملازمین نے شرکت کی اور جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سے سریاب روڈ اڈہ چو ک تک احتجاجی ریلی نکالی اور آخر میں سریاب روڈ کو احتجاجا بلاک کیا۔ اس موقع پر مظاہرین میں بہت غم و غصہ پایا گیا۔ احتجاجی جلسہ زیرصدارت شاہ علی بگٹی منعقد ھوا جس سے شاہ علی بگٹی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، سیدشاہ بابر، محمد بخش مینگل اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کیا مقررین نےکہا کہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم فراہمی کے باعث اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی حالت تشویشناک حد تک خراب ھو چکی ہیں لیکن کسی کو بھی فکر نہیں ۔ مقررین نےکہا کہ گذشتہ دنوں جامعہ بلوچستان کے ایکٹنگ وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کو اطلاع دیا گیا کہ جامعہ بلوچستان کی اس تشویشناک مالی بحران میں جامعہ کی انتظامیہ کو غیر معمولی اقدامات اٹھانے ھونگےاور وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر اور اعلی انتظامی آفیسران کو ہر فورم بشمول صدرمملکت، وزیراعظم، وزیر اعلی گورنر سے فوری طور ملاقاتیں کرنی چاہیے اور ایک منٹ بھی چین سے نہیں بیٹھنے چاہیں کیونکہ مذید تاخیر کسی بھی صورت اساتذہ کرام اور ملازمین کے لئے قابل برداشت نہیں۔۔ مقررین نے کہاکہ کہ ایک طرف جامعہ کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں اور پنشن نہیں دی گئی جبکہ دوسری طرف سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر نے جاتے جاتے درجنوں من پسند افراد کو کنٹریکٹ پر تعینات کئے اور ریٹائرڈ افراد کو بھی غیر قانونی طور پر ایکسٹنشن دیا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ سابقہ نااہل مسلط وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ۔ مقررین نے ان تمام سیاسی جماعتوں ، طلبا تنظیموں اور سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونینوں اور صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس اہم مسئلے کو اجاگر کیا اور اپیل کیا کہ وہ عملی طور پر مذید اپنا کردار ادا کریں اور مرکزی و صوبائی حکومت و ایچ ای سی کو مجبور کریں کہ وہ جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کا مستقل حل نکالے۔۔مقررین نے اعلان کیا کہ بروز سوموار کو کو جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس پریس کلب کوئٹہ کی طرف جائے گا اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مظاہرے ھونگے۔ اورتمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے بھرپور انداز میں اپیل کیا کہ وہ دن گیارہ بجے بروز سوموار کو بڑی تعداد میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔

Recent Posts

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

8 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

45 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

58 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

1 hour ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

1 hour ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago