رمضان میں فلائٹ آپریشن متاثر، کوئٹہ سے اندرون ملک 8، پاکستان بھر سے 22 پروازیں منسوخ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) مختلف ائیر لائنز کے آپریشنل معاملات کی وجہ سے آج کوئٹہ کی اندرون ملک کی 8 پروازوں سمیت ملک بھر کی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطلوبہ تعداد میں مسافروں کا کم سے کم لوڈ پورا نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ایوی ایشن کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے آج کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کیلئے اپنی 6 پروازیں منسوخ کی ہیں، کراچی سے پی کے 310، 311، لاہور سے پی کے 322، 323 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی کے 325، 326 آج آپریٹ نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد کوئٹہ کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز بھی آج منسوخ کی گئی ہے، کوئٹہ کے لیے ایک اور نجی ائیر لائن کی کراچی اسلام آباد آمد اور روانگی کی 4 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں، پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پروازیں پی کے 503، 504 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی اسلام آباد کی 5 پروازیں، کراچی لاہور کے درمیان 3 پروازیں، پی آئی اے کی اسلام آباد سکھر کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

9 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

22 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

34 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

41 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

47 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago