صدر، وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چوکی پر حملے کی مذمت، شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں چوکی پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو شہید جوانوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ وزیرستان میں آج دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کلیئرنس آپریشن میں 6 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے۔

Recent Posts

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی…

5 mins ago

تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں باہر نہیں نکلا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن…

6 mins ago

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افرادکاقاتل کون تھا؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

خیرپور (قدرت روزنامہ)پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ…

10 mins ago

کے پی اسمبلی میں علی امین کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور،اہم شخصیت طلب

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد…

13 mins ago

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلی خیبر پختوںخوا کی گمشدگی کے خلاف…

19 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے لائی گئی سرکاری مشینری ضبط کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےخیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے…

23 mins ago