کیا واقعی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کیئے جائیں گے؟ سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکردی ہے .

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے .

سٹیٹ بینک حکام نے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمرنوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو پولیمر (پلاسٹک نوٹ) کرنے کا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے .

صدر، وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ حملے کی مذمت، شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت
واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دینےکی خبریں سامنے آئیں تھیں .

. .

متعلقہ خبریں