حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نےٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کےدرمیان اگلےہفتے کےاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کےتحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ایڈجسٹمنٹس اور ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔
آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نےمعاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔ مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔ سود سمیت پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے جبکہ سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب روپے ہے۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت گیس کے شعبے میں اصلاحات اور سستی توانائی منصوبے پر کام کررہی ہے۔ توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور مقامی وسائل پر انحصار حکومت کی ترجیح ہے۔
پاکستان کا سالانہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ساڑھے 17 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور آئی۔ حکام نے آئی ایم ایف کو گیس شعبے کے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

Recent Posts

ہمارے پاس 9 مئی کے ثبوت ہیں، عارف علوی

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 9 مئی کے…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ سپریم کورٹ نے رپورٹ ٹی او آرز کے برخلاف قرار دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں کمیشن کی رپورٹ پر…

2 hours ago

فوج ہماری ہے، ہم اپنے اداروں کو تسلیم کرتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے،…

2 hours ago

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں، امیر مقام

گلگت (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے…

2 hours ago

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا…

2 hours ago

پاکستان میں حالیہ 24.8 فیصد مہنگائی اگلے سال 12.7 فیصد پر آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago