لاہور میں اندھے قتل کا معمہ حل، جگری دوست نے پھندہ دے کر مارا، اور کون قریبی رشتے دار شامل واردات تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، جگری دوست نے مقتول کو پھندہ دے کر مارا .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی 33 سالہ فرید الدین کے 2 قاتل گرفتار کر لئے گئے، ایک قاتل جگری دوست اور دوسری اس کی بیوی نکلی .

پولیس کا کہنا ہے کہ فرید کو اس کی بیوی نے آشنا کی مدد سے قتل کروایا، مقتول فرید اور قاتل اویس جگری دوست تھے، ملزمہ بیوی نے منصوبہ بندی کے تحت شوہر کو آشنا کے گھر کام سے بھیجا جہاں اویس نے فرید کو پہلے نشہ آور پان کھلایا اور اس کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر دم گھونٹ دیا جس سے فرید دم توڑ گیا .

پولیس نے ملزمان اویس اور مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں