پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمینز ٹرافی 2025ءمیں ون ڈے انٹرنیشنل کی سب سے بہترین 8ٹیموں کی میزبانی پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے بھارتی ٹیم کی میزبانی ایک چیلنج ہو گی کیونکہ ماضی قریب میں ہمسایہ ملک سیاسی وجوہات کی بناءپر اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر چکا ہے۔دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے چیئرمین اور نیوزلینڈ کرکٹ کے چیئرمین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں تینوں ممالک کی ایک سیریز کرانے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین یہ ٹرائی سیریز فروری 2025ءمیں چیمپینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل پاکستان میں ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی نے ملاقات میں کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کے چیئرمین اور نیوزلینڈ کرکٹ کے چیئرمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago