لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3کمسن بہن بھائی جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کے علاقےلٹن روڈپرمکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 3 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے .

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ سکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گاڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، ریسکیو حکام کے مطابق دو بچوں کو میو جبکہ ایک بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں، بچوں کی شناخت 11 سالہ کائنات، 9 سالہ بسمہ اور 7 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں