اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزرا کو شامل کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی، ذرائع کا مزید کہناہے کہ ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو بھی وزارت دی جائے گی،زلفی بخاری دوبارہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ سابق
وفاقی وزیر فیصل وواڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ایم کیو ایم اور باپ کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امیدہے ، ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ وزرا میں سے بھی کچھ وزرا کو گھر بھیجا جاسکتا ہے،وزیراعظم عمران خان کی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…