سعودی ولی عہد کے رمضان کے فوری بعد دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کال پر منصب سنبھالنے کی مبارکباد دی ،جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہو سکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں، وہ رمضان کے فوری بعد پاکستان آسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں