خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) خلیجی ممالک کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی ، جی سی سی کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوگی ، رکن ممالک کے موسیقار ، گلوکار ، فنکار اور ماہرین شرکت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 روزہ ایونٹ کا اہتمام مملکت کی ایک نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹکر کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شرکت کریں گے ، اس ایونٹ کو ’ایکس پی‘ کا نام دیا گیا ہے اس دوران نا صرف محافل موسیقی کا انعقاد کیا جائے گا بلکہ ورکشاپس ، پینل مباحثے اور گول میزکانفرنسز بھی ہوں گی۔
ایونٹ کے حوالے سے منتظمین نے کہا ہے کہ ریاض شہر کے نواح میں موسیقی کی نمائش کی جائے گی جس میں زائرین کو نئی آوازوں ، نیٹ ورک اور تازہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا کیوں کہ کانفرنس کا مقصد ایسے فنکاروں ، کاروباری افراد ، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام افراد کومواقع مہیا کرنا ہے جوکہ خطے کی موسیقی کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیناہے ، جس کے لیے سعودیہ میں موسیقی کے شعبے کو آگے بڑھانے اور اس ضمن میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی موسیقی کی صنعت سے وابستہ ایگزیکٹوز اور فنکاروں کو تقریب میں مقررین اور مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

Recent Posts

‘فسادی گروپ کیساتھ موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو’، عظمیٰ بخاری کے علی امین گنڈا پور پر وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزيرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…

7 mins ago

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

21 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

30 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

41 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

50 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

1 hour ago