’’عظمیٰ، اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے‘‘ مریم نواز نے ہیلی کاپٹر ویڈیو شیئرکرنیوالے اکائونٹ کیخلاف ہدایت جاری کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، عظمیٰ بخاری کے وضاحتی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا،’عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔

آج نیوز کے مطابق ”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی۔نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا‘۔

عظمیٰ بخاری نے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاونٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا‘۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago